ترکی میں تختہ الٹنے کی ناکام کوشش میں اب تک کُل 265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بیشتر شہری اور پولیس افسر شامل ہیں۔
ترکی کے ایک افسر نے کہاکہ ایک فوجی گروپ کی جانب سے ترکی
کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش میں 265 افراد مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی گروپ نے ٹینک، ہیلی کاپٹروں پر اپنا قبضہ کرلیا تھا تاہم ملک میں تختہ الٹنے کا منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا